×

’’ را‘‘ کا جاسوس گرفتار۔!!

اوسلو (ویب ڈیسک) اوسلو میں پولیس نے بھارتی نژاد شخص ہر شرن سنگھ کو را کے لئے جاسوسی کے الزام پر گرفتار کرلیا گیا عدالت میں ہیش کر کے 4گھنٹے کا ریمانڈ لیا گیا، مجرم ثابت ہونے ہر پندرہ برس قید کی سزا مل سکتی ہے،قبل ازیں ہر شرن جرمنی میں بھی گرفتار ہو تھا۔

پچاس سالہ بھارتی نژاد نارویجن شہری ہرشرن سنگھ کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ نارویجن میڈیا کے مطابق نارویجن خفیہ ایجنسی PST نے مذکورہ شہری کو اوسلو کے ایک ریسٹورنٹ سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ مبینہ طور پر ایک روسی ایجنٹ کو خفیہ اطلاعات پہنچا رہاتھا۔ ہرشرن سنگھ نے دوران تفتیش اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے معلومات کے عوض رقم وصول کی، پولیس اور سیکیورٹی سروس کے مطابق ، اس نے روسی انٹیلی جینس افسر سے متعدد ملاقاتیں کیں، ملزم ہرشرن سنگھ لبرل پارٹی کی مقامی تنظیم میں سرگرم عمل رہے ہیں ، وہ گذشتہ سال سٹی کونسل کی انتخابی فہرست میں بھی شامل تھے، لیکن منتخب نہیں ہوسکے تھے، مقامی عدالت نے مذکورہ شخص کو 4 ہفتے کے ریمانڈ پر مزید تفتیش کے لیے PST کے حوالے کر دیا۔ حساسیت کےباعث کیس کی سماعت بند کمرے میں ہوئی۔ مذکورہ شخص ایک نارویجن کمپنی میں ملازم ہے اور اپنے کام کے سلسلے میں اسے نارویجن دفاعی پروڈکشن کے بارے میں حساس اور خفیہ معلومات حاصل تھیں۔ جس کو اس نے ایک خطیر رقم کے عوض غیر ملکی ایجنسی کے حوالے کیا۔ مزید تفشیش کے بعد ہی تفصیلی معلومات سے آگاہی حاصل ہو سکے گی۔ ریاستی رازوں کے انکشاف پر دفعہ 123 کی خلاف ورزی پر جرمانہ یا تین سال قید کی سزا ہوسکتی ہے ، جبکہ دفعہ 124 کی خلاف ورزی پر 15 سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں