×

ڈیل آف دی سینچری ثمرات!! نئی رائیں کُھل گئیں۔۔۔ اسرائیل اور اردن کو سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت کی تصدیق ہوگئی

دبئی (ویب ڈیسک) اسرائیل اور اردن کو سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت کی تصدیق ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق پچھلے چند دنوں سے عرب امارات اوراسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیل اوراردن کے لیے سعودی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

ذرائع کے مطابق اس بات کی تصدیق اس وقت ہوئی جب ابوظہبی کے ولی عہد کے سینئر مشیر نے کہہ دیا کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان انجام پانے والی پروازیں سعودی عرب کے فضائی حدود کو استعمال کریں گی۔ دوسری طرف صیہونی اخبار اسرائیل الیوم نے ابوظہبی کے ولیعہد کے سینئر مشیر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ابوظہبی اور تل ابیب میں ایک دوسرے کا سفارت خانہ کھلنے کے ساتھ ہی یہ بھی طے پایا ہے کہ اسرائیلی طیارے سعودی فضائی حدود استعمال کریں گے۔ متحدہ عرب امارات کے ولیعھد کے سینئر مشیر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بحرین اور عمان بھی رواں سال کے اختتام تک باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کر دیں گے۔صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات قائم کرنے کی امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں کے نتیجے میں جمعرات کو فریقین نے باہمی تعلقات کی استواری کے معاہدے پر دستخط کر دئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں