×

حیران کن انکشاف

سکھر (ویب ڈیسک) سندھ میں کچے کے علاقے میں لٹیرے گروہ لڑکیوں کی آواز میں فون کرکے شکار پھانسنے لگے ہیں۔‎کچے کے علاقے میں اپنی کمیں گاہیں بنانے والے لٹیرے بھی سمجھدار ہوگئے، مگر سندھ کے باسی ہیں کہ اپنی ناسمجھی میں ڈاکوؤں کے پھیلائے دلفریب جال میں پھنسے جارہے ہیں

اور اس دلفریب جال کا نام ہے ’ہنی ٹریپنگ‘۔سندھ کے کچے میں موجود ڈاکو اپنے شکار کو پھانسنے کے لیے خاتون کی آواز میں فون کر کے پہلے دوستی کرتا ہے اور پھر ملاقات کے لیے اپنے من پسند مقام پر بلاکر قابو کرلیتا ہے۔ڈی آئی جی فدا حسین مستوئی کا کہنا تھا کہ عورتوں کی آواز میں یا بعض اوقات خواتین ہی فون پر اپنے شکار کو پھنساتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‎گزشتہ ایک سال کے دوران پولیس ہنی ٹریپ کے جال میں پھنسے 50 افراد کو بازیاب کرواچکی ہے۔ڈی آئی جی سکھر کے مطابق کچے میں لٹیروں کے پاس راکٹ لانچر، اینٹی ایئر کرافٹ گن سمیت دیگر جدید ہتھیار بھی موجود ہیں ۔ڈی آئی جی فدا حسین مستوئی کے مطابق سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث ہزاروں ایکڑ پر پھیلےکچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران پولیس کو نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔

The post حیران کن انکشاف appeared first on Markhor TV.

اپنا تبصرہ بھیجیں