×

نئی تاریخ رقم ، مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے حوالے سے سعودی حکومت نے بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا ، پوری امت مسلمہ حیران پریشان

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عنان اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک میں اصلاحات کا بیڑا اٹھا رکھا ہے اور تیزی کے ساتھ کچھ ایسی تبدیلیاں لا رہے ہیں جن کا اس سے قبل سعودی عرب میں تصور بھی محال تھا۔ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینا بھی انہی کاموں میں

سے ایک ہے اور اب مسجد الحرام اور اورمسجد نبوی میں بھی 10خواتین کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ماضی میں مقامات مقدسہ پر خواتین کی تعیناتی کی مثال شاذ و نادر ہی ملتی ہے۔ مقامات مقدسہ کے معاملات چلانے والی جنرل پریزیڈنسی کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان 10خواتین کومختلف ڈیپارٹمنٹس میں انتظامی اور تکنیکی عہدوں پر فائز کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خواتین کو دیگر حقوق دینے کے علاوہ انہیںبرسرروزگار بنانے کی بھی سعی کر رہے ہیں اور ان کی کاوشوں کے نتیجے میں 2019ءکی تیسری سہ ماہی تک سعودی عرب میں ملازمت کرنے والی خواتین کی تعداد 10لاکھ 3ہزار تک پہنچ چکی تھی۔ اب یہ نمبر اس سے بھی زائد ہو چکا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابقآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اہم ترین دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پیر کے روز سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے ان کا استقبال کیا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد ان کی سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر دونوں فوجی رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے کہ آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب کو شاہ محمود قریشی کے بیان کے بعد ہونے والی مبینہ کشیدگی کے تناظر میں پیش کیا جارہا تھا لیکن کچھ روز پہلے ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ ان کا دورہ پہلے سے طے شدہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں