×

دوبارہ چھٹیاں۔۔۔بچوں کی توموجیں ہوگئیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور میں سموگ کی بڑھتی ہوئی لہر کے پیش نظر پنجاب حکومت کے ٹیکنیکل سب ورکنگ گروپ نے حکومت کو شہر کے سکولوں کو بند کرنے کی تجویز دی ہے۔ گروپ نے سے شہر میں فضائی آلودگی کا تناسب 300سے زائد ہونے کی صورت میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا

کہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔پی ڈی ایم اے میں بنائے گئے ٹیکنیکل سب ورکنگ گروپ نے حکومت کو آگاہ کردیا لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں فضائی آلودگی کاتناسب بڑھتا جارہا ہے۔ ٹیکنیکل سب ورکنگ گروپ نےسموگ سے شہرمیں فضائی آلودگی کا تناسب 300سے تجاوز کرنے پر تعلیمی ادارے بند کرنے کا کہا ہے۔۔ ٹیکنیکل سب ورکنگ گروپ نے حکومت کویہ تجویز بھی دی ہے کہ شہرمیں بازار 7بجے کے بعد بند کردئیے جائیں۔ شہر میں شادی ہالز بھی 9بجے کے بعد بند کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز میں سموگ سے فضائی آلودگی کے تناسب کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔ لاہور میں سموگ کی بڑھتی ہوئی لہر کے پیش نظر پنجاب حکومت کے ٹیکنیکل سب ورکنگ گروپ نے حکومت کو شہر کے سکولوں کو بند کرنے کی تجویز دی ہے۔ گروپ نے سے شہر میں فضائی آلودگی کا تناسب تین سے زائد ہونے کی صورت میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا کہا ہے۔

Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان

اپنا تبصرہ بھیجیں