×

پشاور سے انتہائی افسوسناک خبر۔۔مدرسے میں دھماکہ،متعدد بچے شہید،70سے زائد زخمی ہو گئے

پشاور سے انتہائی افسوسناک خبر۔۔مدرسے میں دھماکہ،متعدد بچے شہید،70سے زائد زخمی ہو گئے ۔

۔۔۔پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور 70 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت مدرسے میں تدریسی سلسلہ جاری تھا، دھماکے کے نتیجے میں شہید و زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔

پولیس، سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں

دھماکے کے مقام پر پہنچ چکی ہیں جو امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق زخمی ہونے والے متعدد بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

آئی جی خیبر پختون خوا ثناء اللّٰہ عباسی نے دھماکے میں 4 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پشاور سے انتہائی افسوسناک خبر۔

۔مدرسے میں دھماکہ،متعدد بچے شہید،70سے زائد زخمی ہو گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں