×

گندا ہے پر دھندا ہے۔۔اسلام آباد پولیس کے 102 اہلکار جرائم میں ملوث ، عوام محافظوں کے گھناؤنے چہرے بے نقاب ہو گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ کے اجلاس میں وزارتِ داخلہ نے تحریری جواب ایوان میں پیش کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 5 سال میں اسلام آباد پولیس کے 102 افسران و عہدیداران مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔

وزارتِ داخلہ کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس عہدیداران کے خلاف 72 فوجداری مقدمات درج کیے گئے۔

اسلام آباد پولیس کے ان عہدیداران کے خلاف 9 مقدمات منسوخ ہوئے اور 9

مقدمات زیرِ تفتیش ہیں، 2 انسپکٹر، 5 ایس آئی، 16 اے ایس آئی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے7 ہیڈ کانسٹیبل، 69 کانسٹیبل بھی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائےگئے ہیں، مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عہدیداران کو چھوٹی بڑی سزا ہوئی۔

مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 14 پولیس عہدیدارن معطل ہیں، 10 کے خلاف انکوائری جاری ہے، مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 46 پولیس افسران کو بری کیا گیا ہے۔

مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 22 پولیس افسران کو بڑی سزا دی گئی، مجرمانہ سرگرمیوں کے باعث اسلام آباد پولیس کے 1 انسپکٹر، 1 ایس آئی، 5 اے ایس آئی، 3 ہیڈ کانسٹیبلز، 9 کانسٹیبلز کو نوکری سے برخواست کیا گیا۔

گندا ہے پر دھندا ہے۔۔اسلام آباد پولیس کے 102 اہلکار جرائم میں ملوث ، عوام محافظوں

کے گھناؤنے چہرے بے نقاب ہو گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں