×

مریم کے شوہر نے ایسا کیا کام کیا کہ آمنہ الیاس کیپٹن صفدر پر برس پڑیں ، نیا کٹا کھل گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) مریم کے شوہر نے ایسا کیا کام کیا کہ آمنہ الیاس کیپٹن صفدر پر برس پڑیں ، نیا کٹا کھل گیا ۔

۔۔۔ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار کا تقدس پامال کرنے پر کیپٹن (ر) صفدر پر برس پڑیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آمنہ الیاس نے کہا کہ ‘کیپٹن (صفدر) کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے مقبرے پر جا کر نعرے لگائے جا رہے ہیں، سیاست اور

گٹر میں اب کوئی فرق نہیں رہا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘یہ لوگ قائد اعظم کو یہ عزت دے رہے ہیں، مجھے یہ بتائیں کیا یہ لوگ اپنے والدین کی قبروں پر بھی جا کر ایسے ہی شور کرتے ہیں اور نعرے لگاتے ہیں اور مجمع اکٹھا کرتے ہیں صرف اپنے مفاد کیلئے۔

آمنہ الیاس نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو، یہ بنیں گے ہمارے حکمران جو جلسوں میں جاکر انڈوں اور ٹماٹروں کے ریٹ بتاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے بانی کے مزار کے تقدس کی حفاظت نہیں کرسکتی تو اور کسی کی کیا حفاظت کرے گی۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت ایکشن لیں، ان لوگوں کو کوئی حق نہیں کہ وہ ہمارے قائد کے مزار پر آ کر ایسے غیرذمہ دارانہ افعال سرانجام دیں۔

مریم کے شوہر نے ایسا کیا کام کیا کہ آمنہ الیاس کیپٹن صفدر پر برس پڑیں ، نیا کٹا

کھل گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں