×

آزاد جموں و کشمیر کے 2 وزرا کورونا وائرس کا شکار، سمارٹ لاک ڈائون نافذ

آزاد کشمیر (پی این این)آزاد کشمیر کے دو وزرا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جبکہ انتظامیہ نے کورونا کے کیسز کے پیش نظر 5 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کی نئی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے ، آزاد جموں و کشمیر کے وزیر برائے قانون و پارلیمانی امور فاروق احمد طاہر اور وزیر تعلیم وقار احمد نور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

مقامی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے بڑھتے

ہوئے کیسز کے پیش نظر پانچ مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آفیسرکالونی نژول، دومیل تعمیرنواسکول والی گلی ، آفیسرکالونی جلال آباد،رضوان اسکول والی گلی گوجرہ اور سیف پلازہ کیعقب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کے 2 وزرا کورونا وائرس کا شکار، سمارٹ لاک ڈائون نافذ

اپنا تبصرہ بھیجیں