×

گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت یا سوچناں وی ناں ۔۔ ؟حکومت کا بڑا فیصلہ ۔۔اپوزیشن کیلئے بری خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کو جی ٹی روڈ گوجرانوالہ پر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے. ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق اپوزیشن کو جناح اسٹیڈیم میں کورونا ایس او پیز کے مطابق جلسے کی مشروط اجازت ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق اپوزیشن کو جی ٹی روڈ پر کسی صورت جلسہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ اپوزیشن کو جناح سٹیڈیم میں جلسے کے لیے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی

کرانی ہو گی۔

جی روڈ کو بند کیا گیا تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔خیال رہے کہ اپوزیشن نے دو روز بعد جی ٹی روڈ گوجرانوالہ پر میدان سجانے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایک جلسے کے اعلان سے ہی حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسہ رکوانے کے لیے سرکاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے۔ن لیگی رہنما احسن اقبال ، شاہد خاقان عباسی اور رانا ثنا اللہ نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئینی اور قانونی راستہ اپناتے ہوئے تین اکتوبر کو جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی۔

ابھی تک اجازت نہیں دی گئی ۔ کنٹینر اور رکاوٹیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔

گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت یا سوچناں وی ناں ۔

۔ ؟حکومت کا بڑا فیصلہ ۔۔اپوزیشن کیلئے بری خبر

اپنا تبصرہ بھیجیں