×

پاکستانی سپر ماڈل آمنہ الیاس کی ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل کہ پاکستانیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے ، ویڈیو لنک میں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور ماڈل آمنہ الیاس نے گوری رنگت کے لیے فیئرنس کریم کی تشہیر کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

ماڈل آمنہ الیاس نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے گوری رنگت کے لیے فیئرنس کریم کی تشہیر کرنے والوں پر طنز کیا۔

آمنہ الیاس مختصر ویڈیو کے آغاز میں کہتی ہیں کہ میں ہوں آمنہ الیاس، آپ میری کامیابی کی وجہ

جاننا چاہتے ہیں؟۔

بعد ازاں ویڈیو میں ماڈل آمنہ الیاس ایک آٹے سے بھرے تسلے میں اپنا منہ ڈالتی ہیں اور کہتی ہیں کہ اب کریں گے میرے فینز میرا اعتماد۔

بعدازاں ویڈیو کے آخر میں ماڈل آمنہ الیاس کہتی ہیں کہ خدا کے لیے، پہچانو خود کو۔ ماڈل آمنہ الیاس کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ماڈل آمنہ الیاس نے ایک ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انڈسٹری میں موجود میری ساتھی اداکارائیں پیسے کی خاطر رنگ گورا کرنے والی کریمز کی تشہیر کر رہی ہیں اور بطور عوامی شخصیت ہماری جانب سے کسی چیز کے اثرات مرتب ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہم دوسروں کو خوبصورتی کا احساس کروائیں نہ کہ انہیں خود کو کم خوبصورت محسوس کروائیں۔

آمنہ الیاس نے مزید کہا تھا کہ ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو اب بھی اس قسم کی سوچ کی تائید رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری میں بے شمار ایسی اداکارائیں ہیں جو کہ فیئرنس کریم کے اشتہارات میں کام نہیں کرتی جس میں اداکارہ اقراء عزیز، عائشہ عمر اور دیگر شامل ہیں۔

پاکستانی سپر ماڈل آمنہ الیاس کی ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل کہ پاکستانیوں کے

منہ کھلے کے کھلے رہ گئے ، ویڈیو لنک میں

اپنا تبصرہ بھیجیں