×

بریکنگ نیوز: 14 اگست کے روز پاکستان نے بھارت کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔۔۔۔۔ بھارتیوں کو عبرتناک شکست

اسلام آباد (ؤیب ڈیسک) یوم آزادی پرانڈیا کو تحفہ، پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کرنیوالا بھارتی ٹی وی ہیک،پاکستانی پرچم لہرانے لگا رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی جنتا ٹی وی کو ہیک کر لیا گیا

اور ٹی وی سکرین پر پاکستان زندہ باد کے پیغام آنا شروع ہو گئے۔ باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی جنتا ٹی وی کی نشریات کو ہیک کیا گیا اور بھارت کے اندر بھارتی عوام کو پاکستان زندہ باد دکھا دیا گیا، بھارتی ٹی وی کی نشریات جاری تھیں اور خبروں کا بلٹن چل رہا تھا، ہیکرز نے کاروائی کرتے ہوئے نشریات کو ہیک کر لیا، اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لکھ کر پاکستان کا پرچم لہرا دیا۔ کچھ روز قبل بھی بھارتی جنتا ٹی وی کی نشریات کو ہیک کیا گیا تھا،پاکستان مخالف پراپیگنڈا میں ملوث بھارتی چینل جنتا ٹی وی کو “نامعلوم افراد” نے ہیک کر کے پاکستان کے حق میں نعرے لگا دیے تھے،ہیکرز نے سکرین پر پاکستانی پرچم لہرا دیا تھا۔ بھارت کی جانب سے بھی پاکستانی ٹی وی کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی تا ہم اب پاکستان کے یوم آزادی پر دوسری بار بھارتی جنتا ٹی وی کو ہیک کیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسیز نے بھارتی انٹلیجنس ایجنسیوں کے ایک بڑے سائبر حملے کی نشاندہی کی ہے جس میں سائبر جرائم شامل ہیں جس میں سرکاری موبائل فونز سرکاری عہدیداروں اور فوجی اہلکاروں کے تکنیکی آلات کو ہیک کرکے اہم معلومات اور راز حاصل کرنا مقصود تھا ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مختلف اہداف کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پاک فوج نے سائبر سیکیورٹی سے متعلق (ایس او پیز) کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی سمیت ایسی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے لئے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔تمام سرکاری محکموں / اداروں کو غلطیوں کی نشاندہی کرنے اور سائبر سیکیورٹی کے متعلقہ اقدامات کو بڑھانے کے لئے بھی ہدایات بھیجی جارہی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں