×

کورونا پھر بے قابو، ایک دن میں کتنی اموات ہوئیں ؟ کتنے افراد متاثرہوئے؟پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر ۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 23 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 666 نئے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آ گئے، مزید 12 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 396 مریض اس بیماری سے

شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 932 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 570 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 8 ہزار 904 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 483 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 3 ہزار 458 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 40 ہزار 131 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 549 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 687 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 257 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 38 ہزار 329 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 263 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 17 ہزار 296 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 188 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 15 ہزار 520 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 146 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 3 ہزار 924 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 89 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 3 ہزار 45 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 78 مریض وفات پا چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 893 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 38 لاکھ 57 ہزار 845 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا پھر بے قابو، ایک دن میں کتنی اموات ہوئیں ؟ کتنے افراد متاثرہوئے؟پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں