×

آٹھویں تک کلاسیں کب سے شروع ہوں گی؟ حکومت نے نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔صبح صبح عوام کیلئے بڑی خبر ۔۔

کراچی(ڈیسک) سندھ کے تعلیمی اداروں میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کا تدریسی عمل 28 ستمبرسے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کا تدریسی عمل 28 ستمبرسے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیرتعلیم کی منظوری کے

بعد محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کیسزمیں اضافے کے باعث چھٹی تا آٹھویں جماعت تک تدریسی عمل 21 ستمبر کو بحال کرنے کا فیصلہ موخرکردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں