×

سکولز کھلتے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ، مریضوں کی ایک بار پھر لائنیں ،24گھنٹوں میں کتنے کیسز رپورٹ ہوئے ؟ تہلکہ خیز اعداد و شمار جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 33865 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 752 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 9 افراد انتقال کرگئے۔پاکستان میں کورونا کے

مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 4386 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 6408 تک جا پہنچی ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 514 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 133125 ہوگئی ہے جب کہ 2455 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 98142 ہے اور 2225 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 13991 اور ہلاکتیں 145 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 37242 اور 1257 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 2472 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 66 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 3381 اور 80 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 16033 ہے اور اب تک 180 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں