×

70یا80نہیں بلکہ سکولوں کے عملے کے کتنے افراد کورونا کا شکار ہو گئے ؟ تہلکہ خیز خبر

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 88 تدریسی و غیر تدریسی عملے میں کورونا کی تصدیق ہوگئی جبکہ کراچی کے تعلیمی اداروں میں 32 تدریسی و غیر تدریسی عملہ کورونا وائرس سے متاثر ہوا۔محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 15 ستمبر 2020

تک تدریسی و غیر تدریسی عملے کے لئے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے۔ کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 13 ہزار 274 تدریسی و غیر تدریسی عملے کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 88 افراد میں کورونا مثبت آیا اور 3 ہزار 462 افراد کے نتائج منفی آئے جبکہ 9 ہزار 724 افراد کے لئے گئے ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 88 تدریسی و غیر تدریسی عملے میں کورونا کی تصدیق ہوگئی جن میں سے 32 کیسز کراچی کے تعلیمی اداروں سے رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں