×

سونے کی قیمتوں کوگیئرلگ گئے ،فی تولہ قیمت کہاں تک جاپہنچی ،کنواروں کے لیے پریشان کن خبرآگئی

کراچی(Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 14 ہزار 750 روپے ہوگئی۔اسی

طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 740 روپے اضافے کے بعد 98 ہزار 379 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 05 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد 1952 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی۔گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 950 روپے ہوگئی تھی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 557 روپے کمی کے بعد 97 ہزار 693 روپے ہوگئی تھی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 02 ڈالر اضافے کے بعد 1947 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں