×

سکولز فیسوں میں 20فیصد کمی واپس۔۔۔ اب کتنی فیس دینا ہوگی۔؟ والدین کیلئے ایک بری خبر۔

کراچی(نیوز ثیسک) سندھ ہائيکورٹ نےاسکول فيس ميں 20 فيصد کمی واپس لينےسےمتعلق صوبائی حکومت سے جواب مانگ ليا ہے۔جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ میں اسکول فیس میں20فیصدکمی سےمتعلق جاری کروناریلیف آرڈیننس کيخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نےاستفسارکياکہ کس ادارے میں کب لاک ڈاؤن

لگایا گیا اور کب ہٹایا گیا، سندھ حکومت جواب دے۔ عدالت نے مزید استفسار کیا کہ یہ بھی بتايا جائےکہ کروناریلیف آرڈیننس پرکب تک عمل کیاجائےگا۔اسکول مالکان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ماضی میں بھی عدالت نے حکومت کی جانب سے فیس میں 20 فیصدرعایت اسپیشل آرڈر معطل کردیا تھا،کرونا آرڈیننس کے تحت وہ کام نہیں کیا جا سکتا ہے جوعدالت پہلے معطل کرچکی ہے۔اسکول مالکان کےوکیل نے مزید کہا کہ اپریل میں کہہ دیا تھا کہ فیس میں بیس کمی دی جائے لیکن قانون نہیں تھا مگرکہا گیا کہ فیس اگر لے لی ہے تو واپس کریں۔ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ کرونا وائرس کے بہت برے اثرات مراتب ہوئے ہیں،یہ کہنا کہ صرف اسکولوں کو پکڑ لیا ہے تو یہ بات غلط ہے، کب تک یہ کرونا ریلیف آرڈیننس چلتا رہے یہ اس حوالے سے وزیر اعلی سے ہدایت لی جائیں درخواست گزار کے وکیل نےموقف اپنايا کہ وزیراعلیٰ کوتمام اختیارات نہیں دیےجاسکتے۔عدالت نےريمارکس ديےکہ وزیراعلیٰ سندھ کوکیااختیارات دیےگئے،اس کو رہنےدیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں