×

پاکستان میں شادی کے دوران دلہن کی بچوں کے سامنے افسوسناک حرکت ، ویڈیو وائرل ہو گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) دنیا بھر سمیت پاکستان میں شادیوں سے متعلق عجیب و غریب رسوم و رواج ہیں جن میں سے کچھ قانون جرم بھی سمجھے جاتے ہیں۔ ایسے رسم و رواج کی اگر بات کی جائے تو یقیناً سر فہرست پنجاب کے ایک کلچر کے مطابق شادیوں میں دلہنوں سے فائرنگ کروانا ہے ۔ اس حوالے سے

حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو سوشل میڈيا کی زینت بنی ہوئی ہے ۔ یہ ویڈیو پنجاب کے کسی مضافاتی علاقے کی ہے اور موسم کے حالات دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ حال ہی کی ویڈیو ہے جس میں موجود لوگ آپس میں پنجابی زبان میں بات کر رہے ہیں اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ شادی کا موقع ہے جہاں ایک لڑکی عروسی لباس میں موجود ہے اور مکمل نک سک سے تیار ہے اس کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ تصاویر یا تو اس کی رخصتی سے کچھ وقت پہلے لی گئی ہے یا پھر رخصتی کے فوراً بعد لی گئی ہے- گھر کی چھت پر بنی ہوئي یہ ویڈیو جس میں سفید لباس میں ایک جوان آدمی نظر آرہا ہے اور اس کے ہاتھ میں ایک گن ہے اس نے گن لوڈ کی اور اس کے بعد اس نے یہ لوڈڈ گن اس دلہن کے ہاتھ میں پکڑا دی جس نے پے در پے کئی ہوائی فائر کیے- اس واقعے کا افسوسناک پہلو یہ بھی تھا کہ اس واقعے کے دوران ایک کم عمر بچہ بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے جس کے سامنے یہ غیر قانونی کام انجام دیا گیا اور اس کے بعد دلہن انتہائی فخریہ انداز میں گن دوبارہ اس آدمی کو دے دیتی ہے- اس طرح کے واقعات قانونا جرم ہیں مگر اس حوالے سے ایسی کوئی اطلاع سامنے نہیں آسکی کہ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ان افراد کے خلاف کسی قسم کی کوئی قانونی کاروائی کی گئی ہے یا پھر ایف آئی آر کاٹی گئی ہے- مگر اس کے باوجود خوشی کے اظہار کے لیے ایسے غیر قانونی کام انجام دینا ایک اچھا عمل نہیں ہے اور اس کی جتنی حوصلہ شکنی کی جائے کم ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں