×

سورج کاپارہ ہائی۔۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں موسم کیسا رہے گا،موسم کا حال بتانےوالوں نے گرما گرم پیشگوئی کر دی ۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور

خشک رہا ہے تاہم زیریں سندھ،بالائی خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ گذشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں43 ، شہید بینظیر آباد اور نورپورتھل میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں