×

2020کا موسم سرما پاکستان میں نئی تاریخ رقم کردے گااس بار بارش اور برفباری سے کتنے سالہ ریکارڈٹوٹ جائے گاخیبر سے کراچی تک ٹھنڈ ہی ٹھنڈ، سردیاں کتنے مہینے رہیں گی، بڑی خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) روا ں موسم سرما میں سردیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔ رواں سال سردیوں کا موسم بہت طویل ہو گیا جبکہ بارشوں اور برفباری کے بھی سابقہ تمام ریکارڈٹوٹ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آئندہ موسم سرما کے دوران سردی کی شدت اور دورانیہ کے ریکارڈز

ٹوٹ جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے کچھ ماہرین موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہ پاکستان میں موسم سرما کا دورانیہ معمول سے زیادہ ہوگا۔جبکہ سردی کی شدت بھی بہت زیادہ ہوگی۔ موسم سرما کے دوران کراچی سے لے کر خیبر تک ہر علاقے میں موسم شدید سرد رہے گا۔ ریکارڈ توڑ بارشیں اور برفباری ہوگی۔ خاص کر ملک کے شمالی علاقوں میں معمول سے کہیں زیادہ برفباری ہونے کی توقع ہے، جس کی وجہ سے سردی کی شدت بہت زیادہ ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں