×

پوری دنیا کی نظریں عمران خان پر ہوں گی ،کپتان 25ستمبر کو کیا تاریخ ساز قدم اٹھا نے والے ہیں،عالمی میڈیا نے تیاریاں شروع کردیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خان 25ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن سے خطاب کریں گے۔ذرائع کا کہناہے کہ اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے حوالے سے شیڈول کی بابت پاکستان کو مطلع کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی میں دوپہر کے سیشن

میں خطاب تیسرے نمبر پر ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 ستمبر کو رات 11:45 پر وزیراعظم عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث رواں سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے عالمی رہنما نیویارک میں جمع نہیں ہوں گے۔193 ارکان پر مبنی جنرل اسمبلی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ تمام رہنما اپنا ویڈیو بیان بھیجیں گے۔فیصلے کے مطابق تمام حکمران پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغام بھیج سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں