×

عابد علی ایک بار پھر پولیس کے نرغے سے بچ گیا

قصور (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کی نااہلی یا پھر ملزم کی خوش قسمتی، سانحہ گجر پور ہ کا ملزم پنجاب کے نرغے میں آنے سے ایک بارپھر صاف بچ نکلا ۔ پولیس کو اطلاع ملی کی عابد علی قصور کے گائوں راجہ جنگ میں اپنے رشتہ دار کے پاس آنے والا ہے۔ جس پر پولیس راجہ جنگ پہنچ گئی۔ تاہم ملزم کو دروازے پر

ہی اندر پولیس کی موجودگی کاشک ہوا۔جس پر وہ فرا رہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزم قصور کی تحصیل راجہ جنگ میں اپنے رشتے دار کے گھر آئے گا۔انٹیلی جنس رپورٹ ملنے کے بعد پولیس کے کچھ افسران اور اہلکار عابد علی کے رشتے دار کے گھر جا کر بیٹھ گئے۔ گزشتہ رات عابد علی جب رشتے دار کے گھر کے دروازے پر پہنچا تو اسے پولیس کی موجودگی کا شک ہوا، ملزم گھر میں داخل ہونے کی بجائے پولیس کے سامنے سے فرار ہوگیا۔ یہ تیسرا موقع تھا جب ملزم پولیس کے سامنے سے فرار ہوا۔ ملزم کے فرار ہونے پر پولیس نے ہوائی فائرنگ کی اور کھیتوں میں کئی گھنٹے تک سرچ آپریشن کیا گیا،تاہم تب تک ملزم فرار ہو چکا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں