×

تعلیمی ادارے کھلتے ہی کرونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ، سکولز کے بعد کالجز بھی بند کردیے گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں طویل مدت کے بعد تعلیمی ادارے کھلتے ہی کرونا نے پھر سے سر اٹھا لیا ۔ تعلیمی ادارے بند کیے جانے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں تعلیمی ادارے کھلتے ہی کورونا کے کیسز آنا شروع ہوگئے، سندھ کے 2 کالجز کے 8 ممبران کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ صوبائی وزیر

تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حیدر آباد کے ڈسڑکٹ مٹیاری کے دو کالجز میں عملےکے 8 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، کورونا وائرس کے کیسز آنے کے بعد دونوں کالجز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب گزشتہ 48گھنٹوں میں کرونا کیسز میں تشویشناک اضافے اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے بعد ملک بھر میں 22کے قریب سکولز بھی بند کر دیے گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں