×

کنواروں نے لاک ڈاؤن کے دوران زیادہ خوش وقت گزارا یا شادی شدہ افراد نے؟ تازہ تحقیق میں حیران کن جواب مل گیا

ویانا(Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان) لاک ڈاؤن کے دوران کنوارے لوگ زیادہ خوش رہے یا شادی شدہ؟ نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق آسٹریا کی ڈینوبے یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیقاتی سروے لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی ذہنی صحت، ڈپریشن اور پریشانی کا

معائنہ کیا اور اس کا ان کی ازدواجی حیثیت کے ساتھ موازنہ کرکے نتائج مرتب کیے۔ ان نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ان شادی شدہ لوگوں نے سب سے زیادہ خوش وقت گزارا جن کا ازدواجی تعلق بہت اچھا تھا۔ دوسرے نمبر پر کنوارے لوگوں نے سب سے زیادہ خوش وقت گزارا۔ ایسے شادی شدہ لوگ جن کا ازدواجی تعلق ناخوشگوار تھا ان کا لاک ڈاؤن کے دوران گھر پر وقت انتہائی خراب گزرا، جس کے ان کی ذہنی صحت پر واضح اثرات پائے گئے۔ تحقیق کاروں کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ ناقص ازدواجی تعلق میں رہنے سے کنوارا رہنا زیادہ بہتر ہے۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں