×

’’یقین کریں اب ہم پاکستانیوں کیلئے صرف ڈوب مرنا ہی باقی ہے ‘‘لاہور میں خاتون کیساتھ شوہر اور بیٹے کے سامنے موٹر وے واقعے جیسا سلوک ، افسوسناک خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور میں گجر خان جیسا کا ایک اور انتہائی افسوناک واقعہ، ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون کو شوہر اور بیٹے کے سامنے ۔۔۔۔۔ کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک اور دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورکے علاقے رائیونڈ

میں خاتون کو اس کے گھر میں شوہر اور بیٹے کے سامنے ۔۔۔۔۔ کا نشانہ بنا دیا گیا۔2 ملزمان نے رائیونڈ کے علاقے میں واقع گھر میں ڈکیتی کی واردات کی اور اس دوران گھر میں موجود باپ بیٹے کو یرغمال بنا لیا۔ ڈاکووں نے باپ بیٹے کے سر پر بندوق تان کر ان کے سامنے خاتون کو ۔۔۔کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ خاندان نے بتایا ہے کہ پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے کوئی کوشش نہیں کی گئی۔یہ دلخراش واقعہ 12 روز قبل پیش آیا، تاہم پولیس نے اس حوالے سے تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں