×

ایران جنرل سلیمانی کا بدلہ لینےکیلئے حملے کی تیاری کررہاہے،امریکہ بیان نے ہلچل مچادی، ایران کا بھی دوٹوک موف

تہران(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کا بھی سخت رد عمل سامنے آگیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران ممکنہ طور پر جنرل سلیمانی کا بدلہ لینے کے لیے امریکا پر حملے کی تیاری کررہاہے اور اگر ایران نے ایسا کیا تو ہزار گنا زیادہ طاقت سے جواب دیں گے۔اب اس

حوالے سے ایران کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ نیوز کانفرنس میں ترجمان ایرانی حکومت علی ربیعی کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ امریکا کوئی نئی اسٹریٹجک غلطی نہیں کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایسا کیا تو اسے ایران کے فیصلہ کُن ردعمل کا سامنا ہوگا۔علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات پر ایران کا کہنا ہے کہ خطے میں صیہونی ریاست کی دخل اندازی خطرناک ثابت ہوگی اور اس کی ذمہ داری خطے کے ان ہی ممالک پر ہوگی۔ترجمان ایرانی حکومت علی ربیعی کا کہنا تھا کہ خطے میں صیہونی ریاست کی دخل اندازی خطرناک ثابت ہوگی، جو ممالک اس راستے پر جا رہے ہیں انہیں اپنے فیصلے کی ذمہ داری لینی پڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں