×

کامیابی سے کورونا پر قابو پانے والے پاکستان میں وائرس کی نئی لہر سے متعلق وزیراعظم نے الرٹ کردیا

لاہور(Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان )وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کوروناوائرس کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مکمل لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت میں جو غربت آئی ہے اس کی وجہ سے دنیا بھر میں بھارت کی معیشت کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے عالمی ادارہ صحت سمیت دنیا ہماری

تعریف کررہی ہے اور کہہ رہے ہیں کہ پاکستان سے سیکھو کیونکہ ہم دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہیں جنہوں نے سب سے بہتر انداز میں کورونا کا مقابلہ کیا۔عمران خان نے اس موقع پر خبردار کیا کہ ہم کورونا پر کافی حد تک کامیابی سے قابو پا چکے ہیں لیکن سردیوں میں کورونا کی ایک اور شدید لہر آ سکتی ہے لہٰذا ابھی بھی ہمیں احتیاط کرنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں