×

انتہائی افسوسناک خبر ، تحریک انصاف کے متحرک اور عوامی رہنما کو جان سے مار دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )انتہائی افسوسناک خبر ، تحریک انصاف کے متحرک اور عوامی رہنما کو جان سے مار دیا گیا ۔۔۔ تحریک انصاف کے متحرک رہنما، ہزارہ ریجن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک طاہر اقبال قتل کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے

والے پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما ملک طاہر اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے نتیجے میں ملک طاہر اقبال کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں اسپیکر نے پسماندگان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ملک طاہر اقبال کے قتل کی خبر سن کر انہیں انتہائی دکھ ہوا۔اسپیکر نے علاقے کے لیے مرحوم کی سماجی و سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسپیکر نے متعلقہ حکام کو اس واقعہ میں ملوث مجرمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔انہوں نے اس واقعہ میں ملک طاہر اقبال کے زخمی ساتھی کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔اسپیکر نے اللہ تعالی سے مرحوم کی درجات کی بلندی اور پسماندگاں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبر و جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں