اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ،کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں ۔ تفصیلات کے مطابق پنڈی کے گھیب کے قریب پاک فوج کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جو کہ تربیتی پرواز پر تھا ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق گرنے والا
طیارہ معمول کی پروازوں پر تھا جو پنڈی گھیب کے قریب کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ بحفاظت باہر نکل آیا ۔ واقعہ کی وجوہات جاننے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔