×

یااللہ خیر،موسلادھاربارشوں نے اسلامی ملک میں تباہی مچادی ،ہزاروں مکانات زیرآب ،آبادی کی زندگیوں کوخطرات لاحق

جکارتہ(Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان) انڈونیشیا میں مسلسل بارشوں نے سیلاب کی صورتحال اختیار کر لی ہے جس کے سبب مغربی کالی مانتان صوبے میں سیلاب سے 1469 مکانات زیر ِ آب آگئے، مجموعی طور پر 5 ہزار369 افراد متاثر ہوئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے قومی آفات ادارے کا کہنا ہے کہ صوبے کے میلاوی

علاقے میں کل تواتر سے برسنے والی موسلا دھار بارشیں سیلاب آنے کا موجب بنیں۔حکام کا کہنا ہے کہ 1469 مکانات زیرِ آب آنے والے علاقے میں مجموعی طور پر 5 ہزار369 افراد متاثر ہوئے ہیں تو اب تک سیلاب سے ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔مکانات کو نقصان پہنچنے والے کم ازکم 70 کنبوں کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے تو سیلاب کے بعد صفائی کا کام جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں