×

پانچ اراکین اسمبلی کوروناوائرس کاشکار،اجلاس کتنے عرصےکے لیے ملتوی ہوگیا،سیاست کے میدا ن سے بڑی خبرآگئی

کویت سٹی (Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان )کویت کی قومی اسمبلی کے پانچ ارکان کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کا کووِڈ-19 کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔کویتی پارلیمان کے اسپیکر مرزوق الغانم نے سوموار کے روز ایک ٹویٹ میں ان ارکان کے کرونا وائرس کاشکار ہونے کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ اس کے پیش نظر منگل

کے روز ہونے والا ایوان کا اجلاس حفاظتی احتیاطی تدابیر کے تحت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا ہے کہ ابھی تمام ارکان کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ نہیں کیے گئے ہیں اور آیندہ ہفتے کے روز ان کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔اسپیکر کا کہنا ہے کہ ’’پارلیمان کا گذشتہ سیشن مسلسل تین روز جاری رہا تھا۔اس میں یہ واضح ہو گیا تھا کہ ایک طرح سے کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔‘‘کویت کے محکمہ صحت کے حکام نے اب آیندہ ہفتے کے روز تک انتظار کا فیصلہ کیا ہے اور وہ یہ دیکھیں گے کہ آیا پارلیمان کے عملہ یا کوئی اور منتخب رکن تو وائرس کا شکار نہیں ہوا ہے۔تاہم بعض ارکان نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ ’’صحت مند‘‘ ارکان کی موجودگی میں اجلاس منعقد کیا جانا چاہیے اور اس کو ملتوی نہ کیا جائے لیکن اسپیکر نے اس تجویز کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سوموار کے روز جن ارکان کے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی رہا ہے اور وہ صحت مند بھی ہیں تو یہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ وہ کووِڈ-19 سے محفوظ ہیں کیونکہ اس کی علامتیں کچھ عرصہ کے بعد ظاہر ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں