کراچی(نیوز ڈیسک) نوٹیفکیشن کے مطابق سماجی فاصلوں اور ماسک کے ساتھ شادی ہالز میں تقاریب کا انعقاد ہوسکے گا۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے اوقات کار جاری کردیے گئے ہیں۔سندھ بھر میں تجارتی کاروباری سرگرمیاں صبح 6 سے رات 8 بجے تک ہوں گی جبکہ ہفتے
کے روز رات 9 بجے تک دکانیں کھلی رکھی جاسکیں گی۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹورز، اشیائے ضروریہ کی دکانیں اوقات کار کی پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق لاک ڈاون پابندیوں میں نرمی کا حکمنامہ 15 اکتوبر تک موثر ہوگا۔