×

افسوسناک خبر،بارشوں نے ایک بار پھر تباہی مچادی، 11افراد ہلاک،20سے زائد زخمی ہوگئے

نیپال (نیوز ڈیسک)نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری حکام نے اتوار کے روز نیپال میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 11 افراد کے ہلاک اور 20 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کے سبب کئی افراد لاپتا

بھی ہوئےہیں۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ لینڈ سلائیڈنگ نیپال کے سرحدی علاقے سندھو پلچوک میں ہوئی جو چین کی سرحد کے ساتھ واقع ہے، مٹی کے تودے گرنے سے کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں مون سون کے سیزن نے نیپال ، بھارت اور بنگلادیش کو بری طرح متاثر کیا ہے۔نیپال ڈیزاسٹر رسک پورٹل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ نیپال اور چین کی سرحد کے قریب یہ علاقہ بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں رواں سال اب تک لینڈ سلائیڈنگ کے 17 واقعات پیش آچکے ہیں جن میں 55 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں