×

اسلام آبادکےریڈ زون میں ایم پی اے کے شوہر اور سیشن جج کا جھگڑا،گولیاں چل گئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے ریڈو زون میں ایم پی اے عابدہ راجہ کے شوہر اور سیشن جج کا جھگڑا، لینڈ کروزر میں سوار چودھری خرم کی پہلے سے پٹرول ڈلواتے ڈرائیور کو مار پیٹ، ایڈیشنل سیشن جج طارق جہانگیر نے گولی چلا دی ۔ پولیس نے فریقین کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا تفصیل کے مطابق وفاقی

دارالحکومت کے ریڈ زون میں واقع پٹرول پمپ پر گولی چلن کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا ہے۔اسلام آباد میں ریڈ زون میں دفتر خارجہ کے سامنے پٹرول پمپ پر جھگڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لینڈ کروزر میں سوار شخص نے پہلے سے موجود پٹرول ڈلوانے والے ڈرائیور پر حملہ کیا، تھپڑ اور مکے مارتا رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں