×

مرثیہ پڑھنےپرصرف 620روپے کاچیکسینئراداکارکاسرکاری ٹی وی پرکام نہ کرنے کااعلان

لاہور (Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان) سینئر اداکار راشد محمود نے سرکاری ٹی وی پر آئندہ کام نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ اپنے پیغام میں راشد محمود نے کہا کہ سرکاری ٹی وی نے محرم الحرام میں مرثیہ پڑھنے پر 620 روپے کا چیک بھیج کر میری 40 سالہ خدمات کی تضحیک کی ہے۔ آئندہ میں یہاں کام نہیں کروں گا۔واضح رہے کہ راشد

محمود پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے ایک سینئر اداکار ہیں۔ جنہوں نے بے شمار پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا ہے۔اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں راشد محمود نے کہا کہ پاکستان کے جس گھر میں بھی ٹیلی وژن موجود ہے میں چار دہائیوں سے اس گھر کا مکین ہوں ، میں نے ملک کیلئے کیا خدمات سر انجام دی ہیں سب اس سے آگاہ ہیں اور میں ایک کھلی کتاب کی طرح ہوں۔انہوں نے بتایا کہ دو برس سے پی ٹی وی پر کوئی کام نہیں لیکن خیر حکومت نے تو سارے کام بند کر دئیے ہیں اس لئے ہمارا کام بھی بند ہے ،رزق دینے والی خدا کی ذات ہے اور وہ مجھے رزق دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پی ٹی وی کی جانب سے دو سال قبل مجھے عاشورہ محرم کیلئے مرثیہ پڑھنے کے لئے بلایا گیا اور میں بر ملا کہتا ہوں کہ مرثیہ ہر کوئی نہیں پڑھ سکتا ۔ میں نے مرثیہ ریکارڈ کرا دیا اور وہ چل بھی گیا لیکن اب دو سال کے بعد اس کا چیک آیا تو اس کی رقم 620روپے تھی ۔اداکار راشد محمود کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں میرے مدر انسٹی ٹیوٹ کا یہ رویہ قابل مذمت ہے ۔ پی ٹی وی پر لوگ 15سے 25لاکھ روپے تک ماہانہ وصول کر رہے ہیں حالانکہ ان کا شوبز سے کوئی تعلق بھی نہیں ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ میں احتجاجاً آئندہ پاکستان ٹیلی وژن پر کام نہیں کروں گا۔اداکار کا کہنا تھا کہ پروگرام کا معاوضہ انتہائی کم دیا گیا،نئے پاکستان میں مدر انسٹیٹیوٹ نے میری بےعزتی کی ہے۔واضح رہے کہ راشد محمود پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے ایک سینئر اداکار ہیں۔ جنہوں نے بے شمار پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں