×

مری میں فیملی کے ساتھ ایک بار پھر بدتمیزی،اورتشدد،ویڈیو وائرل ، لڑائی کی وجہ کیا تھی؟جانیے

مری(نیوز ڈیسک)صوبہ پنجاب کے سیاحتی مقام مری میں ہوٹل عملے کی جانب سے سیاح پر تشدد کا معاملہ سامنے آگیا۔سیاح علی توقیر نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ فیصل آباد کا رہائشی ہے اور سیر و سیاحت کے لیے فیملی کے ہمراہ مری پہنچا تھا۔انہوں نے کہ مری ایکسپریس وے پر ہوٹل انتظامیہ نے مجھ پر اور گھر کی

خواتین پر تشدد کیا۔ان کا کہنا ہے کہ تشدد سے بازو ٹوٹ گیا ہے اور ریسکیو عملے نے اسپتال منتقل کیا جب کہ مقامی پولیس تعاون نہیں کررہی اور نہ ہی ہوٹل کے عملے کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔دوسری جانب میڈیکل رپورٹ کے بعد ہوٹل عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اُدھر سوشل میڈیا پر بھی سیاح اور فیملی پر تشدد کی ویڈیوتیزی سے وائرل ہورہی ہے اور واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں