×

ترکی کا پاکستان کیلئے تحفہ ، دونوں ملکوں کے درمیان بڑی سروس شروع کر دی گئی، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

کراچی(نیوز ڈٰسک) غیر ملکی ایئر لائن نے کراچی کے لیے پروازیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ترکی کی پیگاسس ایئر لائن کراچی سے استنبول کے درمیان پروازیں آپریٹ کرے گی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ترک ایئر لائن پیگاسس 25 ستمبر کو کراچی سے استنبول کے درمیان پروازیں چلائے گی۔پہلی

پرواز استنبول کے ایئرپورٹ سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے اڑان بھرے گی۔ پیگاسس کی پروازیں پیر ،بدھ ، جمعہ اور اتوار کو کراچی کے لیے آپریٹ ہوں گی۔اعلامیے کے مطابق ایئرلائن کراچی سے مانچسٹر ، لندن ، پیرس اور دیگر ممالک کیلئے روانہ ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں