×

موٹروے کیس میں اہم پیشرفت،ملزم عابد کے گھر سے ایک لڑکی کوپولیس نے گرفتار کرلیا، یہ لڑکی کون ہے؟ اس کا کیس سے کیا تعلق ہے؟ تہلکہ خیز انکشافات

لاہور(ویب ڈیسک )آئی جی پنجاب انعام غنی نے شکوہ کیا ہے کہ معلومات زیادہ عام ہونے کا ملزم کو فائدہ پہنچا ہے ،سادہ کپڑوں میں پولیس گئی تو عابدعلی اور اہلیہ فرار ہوگئے، تاہم عابد کی بیٹی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، ہماری ٹیمیں اس وقت دونوں ملزمان کے پیچھے ہیں، انٹیلی جنس کو بھی استعمال کر رہے ہیں۔ آئی جی

پنجاب انعام غنی کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کی خبریں غلط ہیں اور ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے لیکن جلد گرفتار کرلیں گے۔ یاد رہے کہ موٹروے کیس میں چار روز بعد بڑا بریک تھرو ملا ہے پنجاب پولیس نے دونوں ملزموں کا سراغ لگا لیا ہے، متاثرہ خاتون سے حاصل نمونے ملزم سے میچ کرگئے، ایک ملزم کا نام عابدعلی اور دوسرے کا نام وقار ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یقین دہانی کرا دی کہ ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کیس کی تفتیش جدید طریقے سے کی گئی قانون کےمطابق کارروائی ہوگی، متاثرہ خاتون کو انصاف کی یقین دہانی کروا چکا ہوں، گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لئے پچیس،پچیس لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کردیا۔دوسری جانب متاثرہ خاتون کے حوالے سے بیان پر سی سی پی او لاہور کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے ، عمر شیخ کو سات روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جواب آنے پر قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرا دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سی سی پی او کا بیان غیر ضروری تھا اس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں