×

بریکنگ نیوز۔۔ آج کی سب سے بڑی خبر۔ موٹروے کیس میں بڑی پیش رفت ، ملزم نے خود گرفتاری دے دی،بڑے انکشافات

لاہور(Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان )موٹر وے کیس کاایک ملزم وقار الحسن شاہ خود تھانے میں پیش ہوگیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ملزم وقارالحسن شاہ سی آئی اے ماڈل ٹاؤن تھانے میں پیش ہوا تاہم اس نے جرم ماننے سے انکار کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم وقارالحسن شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا،میں عابد علی کے

ساتھ دیگر وارداتوں میں شریک رہ ہوں لیکن میرا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم وقارالحسن شاہ کا تعلق شیخوپورہ کے علاقے قلعہ ستار شاہ سے ہے ۔ وضح رہے کہ موٹر وےکیس میں مرکزی ملزم عابد علی ہے جبکہ دوسرے ملزم کی شناخت وقارالحسن شاہ کے نام سے ہوئی جو کہ چھانگا مانگا کا رہائشی ہے ، اس سے پہلے شناخت ہونے والا ملزم عابدعلی اور دوسرا ملزم وقارالحسن شاہ دونوں دوست ہیں جو اکٹھے رہتے ہیں ۔اس سے قبل آئی جی پنجاب  انعام غنی کاشکوہ کرتے ہوئے کہناتھاکہ معلومات زیادہ عام ہونے کا ملزمان کوفائدہ پہنچاہے۔کیس کے حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار  نے یقین دہانی کرا دی تھی کہ ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں