اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت نے اتوار کے صبح پاکستان ی علاقوں پر توپوں کے دھانے کھولے دیئے، ایک بچی شہید ، چار افراد زخمی ہو گئے۔ ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے رکھ چکری سیکٹر پر سول آبادی کو نشانہ بنایاگیا۔۔ جس کے نتیجے میں 11سالہ بچی شہید جبکہ 75سالہ خاتون اور 2بچوں سمیت
4افراد شدید زخمی ہیں ۔ پاک فو ج کی جانب سے زبردست جوابی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے