×

انسانی اسمگلنگ میں ملوث انعام غنی پنجاب کا آئی جی کیسے بن گیا؟سابق آئی جی کا تہلکہ خیز انکشاف

لاہور(Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان) سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس ذولفقار احمد چیمہ کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنامہ زمانہ انعام غنی بڑے صوبے کا آئی کیسے بن گیا؟نجی ٹی وی کے پروگرامفیس ٹو فیس میں انعام غنی کے سابقہ ریکارڈ کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے سابق آئی جی ذولفقار احمد چیمہ کا کہنا تھا

کہ پاکستان کی حکومت کو برٹش ایمبیسی سے انسانی سمگلنگ میں اضافے کی شکایت ملی تھی۔

جس پر حکومت پاکستان نے ایف آئی اے کو تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا ان کا کہنا تھا کہ ایجنسی نے ایک کمیٹی بنائی تھی جس کو ایک بہت بہادر اور ایماندار افسر کیپٹین شعیب ہیڈ کر رہے تھے۔

سابق آئی جی کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں پتہ چلا کہ انعام غنی جو اس وقت ایف آئی اے میں ڈائریکٹر ایمیگریشن کے عہدے پر تھے ان کو مجرم قرار دیا تھا۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ایف آئی اے کمیٹی کے سربراہ نے وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی اور انہیں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

بریفنگ کے بعد وزیر اعظم نے اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو انعام غنی کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایت جاری کی جو کہ اس وقت اینٹیلی جنس بیورو میں کام کررہے تھے ۔

سابق آئی جی ذولفقار چیمہ کا کہنا تھا کہ میں حیران ہوں کہ ایک آدمی جس کی ساکھ اچھی نہیں تھی اور جس کو وزیراعظم نے خود عہدے سے فارغ کیا اس کو اتنے بڑے صوبے کا آئی جی کیسے لگا دیا گیا۔

انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ انعام غنی بڑے صوبے کا آئی جی کیسے بن گیا؟ سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ کا تہلکہ خیز انکشاف @arifhameed15 @AyeshaBakhsh @PTIofficial @UsmanAKBuzdar #MotowayIncident #FacetoFace <a href=”https://twitter.

com/hashtag/GNN?src=hash&ref…

اپنا تبصرہ بھیجیں