×

شام کی بریکنگ نیوز! آخر کار دعائیں قبول ہی ہو گئیں ، مرکزی ملزم عابد علی کے دوسرے ملزم کے بارے میں بھی بہت بڑی خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور موٹر وے واقعے کے دوسرے ملزم کی بھی شناخت ہو گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق شناخت کیے گئے دوسرے ملزم کا نام وقارالحسن شاہ ہے، جو کہ چھانگا مانگا کا رہائشی ہے ۔ شناخت ہونے والا ملزم عابدعلی اور دوسرا ملزم وقارالحسن شاہ دونوں دوست ہیں جو اکٹھے رہتے ہیں ۔

دوسری جانب لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔میاں آصف ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ محکمہ پولیس پولیس شہریوں کے جان ومال اور عزت و آبرو کے تحفظ میں بری طرحناکام ہو چکی ہے،درخواست میں کہا گیا کہ پولیس اور استغاثہ کی غفلت کی وجہ سے مجرموں کو سزائیں نہ مل سکیں اور انکے حوصلے بلند ہوے ، ایسے واقعات کو روکنے میں محکمہ پولیس ناکام ہوگیا ہے۔ استدعا ہے کہ ایسے تمام واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا جائے جبکہ سی سی پی او لاہور کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات پر ایکشن لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں