×

,سیٹ اپ تبدیل،حکومت گرا دی جائے گی، کتنے ماہ بعد کپتان حکومت گھر جانےوالی ہے؟سنسنی خیز انکشاف

کالاشاہ کاکو(مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اے پی سی کامیاب ہوگی اور تمام چھوٹی بڑی اپوزیشن جماعتیں اس میں حصہ لیں گی اور انشاء اللہ ایسی تحریک چلے گی کہ حلومت کو گھر جانا پڑے گا سٹی پریس کلب مریدکے کے صدر اے حمید جہلمی جنرل سیکرٹری رانا جعفر اور

چئیرمین قمر منیر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا رہبر کمیٹی نے ایجنڈا تیار کرلیا ہے اور بیس ستمبر کو اے پی سی ہوکر رہے گی انہوں نے کہا تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پلٹ فارم پر اکٹھی ہورہی ہیں کیونکہ موجودہ حکومت ملک کیلئے بہت بڑا رسک بن چکی ہے جب ان سے پوچھا گیا کہ اے پی سی کا ایجنڈا کیا نواز شریف نے دیا ہے اور کیا میاں نواز شریف زرداری بلاول یا مولانا فضل الرحمٰن سے رابطے میں ہیں؟ تو انہوں نے کہا اے پی سی کا ایجنڈ ا نواز شریف نے نہیں دہا اس سلسلہ میں وہ پارٹی سے رابطے میں ہیں البتہ سنا ہے مولانا فضل الرحمٰن سے انکی بات ہوئی ہے جسکی تصدیق نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ اکتوبر اور نومبر کے مہینے میں آپ دیکھیں گے بہت تبدیلیاں ہوتے نظرآئیں گی انہوں نے کہا نیب کو حکومت نے اپوزیشن کیخلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا یہ کھیل زیادہ دیر نہیں چلے گا جب ان سے سوال کیا گیا کہ اگر اپوزیشن کی تحریک ناکام ہوتی ہے تو کیا بات استعفوں تک جاسکتی ہے تو انہوں نے کہا حکومت بڑی ڈھیٹھ ہے عوام اگر چاہیں تو پھر حکومت کو بھی چاہئے گھر چلی جائے اور الیکشن کروائے رانا تنویر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ متحد ہے شیخ رشید اے پی سی سے بوکھلا گئے ہیں کہ یہ کیوں ہورہی ہے میاں نواز شریف پاکستان ا?ئیں یا نہ ا?ئیں مسلم لیگ ن کی قیادت وہی کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں