×

غیرملکیوں کوکاروبارکی اجازت دینے والے 2افرادکوزندگی کاسب سے بڑاجھٹکالگ گیا

ریاض (ویب ڈیسک )سعودی وزارت تجارت نے اپنے نام پر غیر ملکی کو کاروبار کرنے کی اجازت دینے پر دو شہریوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’ایک سعودی شہری سمیر بن محمد العقیل اور شہری خاتون لولو بنت محمد بن جنیدی پر شامی تارک وطن ماہر قاسم

الکبیر کو اپنے نام سے تجارتی ادارہ کھولنے اور اس میں کاروبار کرنے کی اجازت کا الزام ثابت ہوا ہے‘۔’جدہ میں شامی تارک وطن دونوں سعودیوں کے نام پر قائم ادارے کے تحت اپنے لیے تعمیراتی ٹھیکے لیتا رہا ہے‘۔’سعودی کے نام پر غیر ملکی کے کاروبار کا انکشاف ہوتے ہی وزارت کی متعلقہ کمیٹی نے تفتیشی کارروائی شروع کی تو الزامات ثابت ہوگیے‘۔’وزارت نے تینوں افراد کو عدالت میں پیش کیا جس نے تینوں افراد پر 3 لاکھ 50 ہزار ریال جرمانے کے علاوہ اجازت دینے والے مرد شہری اور شامی غیر ملکی کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے‘۔’دونوں تجارتی ادارے ہمیشہ کے لیے بند اور ان کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا، دونوں شہریوں کو آئندہ کسی بھی تجارتی سرگرمی کا لائسنس نہیں دیا جائے گا‘۔’عدالت نے قید کی سزا پوری کرنے کے بعد شامی غیر ملکی کو ملک سے بیدخل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے‘۔وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’عدالتی فیصلے کے مطابق ملوث افراد کے ناموں کی تشہیر مقامی اخبارات میں کی جا رہی ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں