×

لاہور واقعے کے مرکزی ملزم کے حوالے سے والد کے انکشافات

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور موٹر وے واقعے میں گرفتار مرکزی ملزم عابد علی کے حوالے سے اس کے والد نے کچھ حیرا ن کن انکشافات کیے ہیں ۔ ملزم کے والد کا کہناہے کہ ان کا بیٹا اپنی پسند کی شادی کر چکا ہے۔ ایک بیٹی بھی ہے۔ وہ دو دور قبل شام چھ بجے گھر آیا تھا اور اس نے گھر میں رات گزاری تھی۔ملزم کے

والد نے بتایا کہ وہ تیسری جماعت تک پڑھا تھا اور فیکٹری میں مزدور ی کرتا تھا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے موٹروے کیس میں ملزم کے ڈی این اے میچ ہونے کی تصدیق کر دی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ کر گیا ہے۔ شہباز گل نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، آئی پنجاب،سی سی پی او لاہور اور ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاللہ جلد گرفتاری بھی ہوگی۔عوام کو پتہ ہو کہ رات 4 بجے تک عثمان بزدار میٹنگ میں تھے آئی جی اورسی سی پی او کے ساتھ۔وزیراعلی نے پورے کیس کی خود مانیٹرنگ کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں