×

ن اور ش لیگ کا قیام ، شہباز شریف الگ ہونے والے ہیں ؟ خبر نے آگ لگا دی

لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک ن اور ش لیگ الگ ہوجائیں گی ، ن لیگ پتھر مارنے والی اورش لیگ سنگ تراش جماعت ہوگی ، آٹے اورچینی کا معاملہ مس ہینڈل کیا گیا جس کے ہم خود ذمہ دار ہیں ۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر میں ہفتہ وارپریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ

رشید احمد نے کہا کہ لندن بھگوڑوں اور اشتہاریوں کی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے ، عدالت کو جتنے بھی لوگ مطلوب ہیں وہ لندن بھاگے ہوئے ہیں ، اس سال کے آخر تک ن اور ش لیگ الگ ہوں گے ، جس کے بعد ن لیگ پتھر مارنے والی اورش لیگ سنگ تراش جماعت ہوگی ، سابق وزیراعظم نواز شریف جیسے لوگوں کیلئے یہ افسوسناک ہو گا ، یہ ووٹ کو عزت کیوں نہیں دے رہے؟ اب تو عدالتیں بھی کہہ رہی ہیں کہ جو ہسپتال میں نہیں وہ کیسا بیمار ہے ۔ شہبازشریف نے واپس آکر غلطی کی اب پچھتا رہے ہیں ۔ سانحہ موٹروے پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ گجرپورہ واقعہ ہم سب کیلئے باعث ندامت ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں