×

سینئر کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت ۔۔۔ وفاقی وزیراطلاعات میدان میں آگئے، قوم کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے ٹیم پاکستان بلندیوں کی طرف لے کر گئی ہے،کھیل کے زوال پزیر ہونے کے باجود بھی پاکستانی عوام کی دلچسپی برقرار ہے ،ہاکی کی رفتہ کو بحال کرنے کیلئے اپنی پوری کوششیں کرے گی۔ ہفتہ کو یہ بات انہوں نے

سیکرٹری ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ سے اہم ملاقات میں کہی۔ملاقات میں شبلی فراز نے کہا قوم میں ہاکی کو مقبول بنانے کیلئے سکول سطح سے ہاکی کو فروغ دینے کا پلان مرتب کر رہے ہیں ،قومی کھیل کی بہتری کیلئے پاکستانی عوام اور کمرشل ایریا کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا ۔ اس موقع پر آصف باجوہ نے کہا وزیر اطلاعات کی جانب سے ہاکی کی بہتری کیئے آواز اٹھانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں،امید ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ہاکی میں کھویا ہوا مقام واپس لانے میں مدد گار ثابت ہوں گے،وزیر اعظم عمران خان بھی قومی کھیل کی بہتری کیلئے سنجیدہ ہیں۔سیکرٹری ہاکی فیڈریشن نے کہا ہاکی کے سنہری دور کو واپس لانے کیلئے ہم سب کو محنت کرنا ہوگی،کھیل کی بہتری کیلئے سینئر کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں