×

موٹروے کیس کے بعد ملزموں کو سرعام سزا کیلے ریفرنڈم عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا،حکومت کیا کرنےوالی ہے؟ جانیے تفصیلات

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور موٹروے واقعے میں ملوث درندوں کوسرعام سزا کیلئے سوشل میڈیا پر ریفرنڈم شروع ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل موٹر وے پر پیش آنے والے دلخراش واقعے کے بعد سے عوام میں ناصرف اس پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ شہریوں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ

اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو سرعام سزا دی جائے، اس مقصد کیلئے سوشل میدیا پر پہلے روز سے ہی مہم جاری ہے جہاں اب دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک ریفرنڈم بھی کیا جارہا ہے جس میں لوگوں سے رائے لی جارہی ہے کہ وہ مجرمان کو سزا کے حوالے سے کیا کہتے ہیں، اس ریفرنڈم میں ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شرکت کی گئی اور اکثریت کی طرف سے اس ریفرنڈم کے حق میں پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔ٹویٹر پر ایک صارف نوید نے کہا ہے کہ سخت سزاؤں کیلئے مزید کتنے کیسز کا انتظار کیا جائے گا؟ مزید کتنی زندگیاں ضائع ہوں گی تو ان درندوں کو سرعام سزا دی جائے گی؟

اپنا تبصرہ بھیجیں