×

عمر شیخ آوارہ گفتگو کرنے کے پرانے عادی، انہیں لاہور میں کیوں تعینات کر کے حکومت کیا کام لینا چاہتی ہے، رانا ثنا اللہ نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پر سنگین الزام عائد کر دیا، تہلکہ خیز خبر

لاہور(Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان )مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہےکہ سی سی پی او آوارہ گفتگو کرنے کے پرانے عادی ہیں، سی سی پی او کو بلدیاتی انتخابات جیتنے کیلئے لگایا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ موٹروے سانحے میں حکومت اور پولیس کا اپنا ریکارڈ آپس

میں نہیں ملتا، حکومت کا کوئی لاء اینڈ آرڈر سے تعلق ہے نا کوئی پالیسی ہے،کیس شروع ہونے سے پہلے ملزموں کو شک کا فائدہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے،پولیس کے اپنے ریکارڈ کے مطابق خاتون نے بروقت اطلاع دے دی تھی،ایف آئی آر میں وقوعے کا 4 بجے کا بتایا جا رہا ہے حالانکہ ڈولفن اہلکار 3 بجے سے پہلے وہاں پہنچ چکے تھے،حکومت کا امن و امان یا عوام سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا۔ ان کامزید کہنا تھا کہ سی سی پی او آوارہ گفتگو کرنے کےپرانے عادی ہیں،سی سی پی او کی وہ گفتگو جس کی پوری قوم مخالفت کررہی ہے اس کی حکومت حمایت کررہی ہے، سی سی پی او کو بلدیاتی انتخابات جیتنے کیلئے لگایا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جس آدمی کو یہ نہیں معلوم کہ ہینڈ فری سے آواز آتی ہے یا کچھ اور ہے،اس آدمی کو وسیم اکرم پلس بنایا ہوا ہے، موجودہ حکمرانوں کا ٹولہ انتقام اور نفرت کی بنیاد پر حکومت کررہا ہے، وزیراعظم کو یہ سوچنا چاہئے کہ قوم کے ساتھ کیا جھوٹ اور دعوے کیے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی، آٹا،ادویات مافیا لوگوں کو لوٹ رہا ہے جبکہ حکومت صرف نیب اور سپیشل کورٹ کے ذریعے اپوزیشن کو کنٹرول کر رہی ہے،نیب اب اپوزیشن کنٹرول کرنے کی ایجنسی بن چکی ہے،آج ایک سال دو ماہ بعد مجھے میرے کیس کی فرد جرم نہیں دی گئی،سپیشل کورٹ سے انصاف کیسے ملے گا جب واٹس ایپ پر ججوں کو تبدیل کیا جائے گا، ہمارے کیس سننے والے ججوں کا جینا حرام کر دیا جاتا ہے کہ ان کے خاندان والوں کی خفیہ نگرانی کی جاتی ہے،ایسا ماحول قائم کیا جا رہا ہے کہ انصاف کرنے کا ماحول ہی ممکن نہیں،یہ صورتحال ملک کو خانہ جنگی کی جانب لے جا رہی ہے، پوری قوم کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے،جس ویڈیو کا ذکر کیا تھا وہ اسلام اباد ہائی کورٹ میں جمع ہو چکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں